151

علی گل پیر نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر پیروڈی ویڈیو بنادی

معروف اداکار و کامیڈین علی گل پیر نے وزیراعلیِ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے عید پر جھپیوں پپیوں سے متعلق بیان پر  پیروڈی ویڈیو بنا ڈالی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار  و گلوکار کی جانب سے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انھیں فردوس عاشق اعوان کے حالیہ وائرل ہونے والے بیان پر اداکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

علی گل پیر کی نئی پیروڈی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں فردوس عاشق اعوان کا بیان ہے جس پر اداکار کو مختلف انداز میں اداکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کامیڈین علی گل پیر کی یہ ویڈیو بھی دیگر ویڈیوز کی طرح تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاش اعوان نے گزشتہ دنوں اپنی پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ، اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عید پر ایس او  پیز  پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی علی گل پیر مختلف اور نامور شخصیات کی پیروڈی ویڈیو بناکر مداحوں سے داد سمیٹ چکے ہیں۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں