96

لندن: عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

لندن: برطانیہ کی کاؤنٹی ویلز کے فارم میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی ویلز کے ایک فارم میں جانوروں کی ڈاکٹر مالن ہیوز معائنہ کی غرض سے گئیں تو انہوں نے تین آنکھوں والا بچھڑا دیکھا جس کی تصاویر انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کردیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچھڑے کی ایک آنکھ اس ماتھے پر موجود ہے۔

Three-eyed calf

رپورٹ کے مطابق بچھڑے کی عمر 4 ماہ ہے اور وہ صحت مند ہے، تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے بچھڑا تیسری آنکھ سے دیکھ سکتا ہے یا نہیں۔

ڈاکٹر مالن ہیوز کے مطابق بحیثیت ڈاکٹر اس قسم کا جانور انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر اس کی یہ آنکھ بالکل ٹھیک لگتی ہے لیکن اس کی آنکھ میں سے کسی قسم کا مواد خارج ہورہا ہے اس لیے یہ جاننا ناممکن ہے کہ دراصل اس کی آنکھ کے اندر کیا ہورہا ہے۔

A farmer was stunned when a calf was born with three eyes - with the third in the middle of the forehead. Beef farmer Jake Jones was amazed when the vet spotted the mystery third eye on the perfectly health calf born on his farm. Jake, 32, said: ?I rear about three thousand calves a year - and have never seen anything like it!? WALES NEWS SERVICE

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بھارت کے گاؤں پاراسالائی میں عجیب الخلقت گائے کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے دو سر، چار آنکھیں، دو منہ اور دو کان تھے۔

گائے کے بچے کو دیکھنے کے لیے دور دراز کے شہروں سے لوگ آ رہے تھے، کسان بھشکر کا کہنا تھا کہ زمینداری کے ساتھ مویشی پالنے کا کام اُن کا جدی پشتی ہے مگر وہ پہلی بار اس طرح کی گائے دیکھ رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے بچھڑے کی توقع نہیں تھی، پیدائش پر مجھ سمیت سارے گھر والے بچھڑے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ذرائع: اے آر وائے نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں