148

پی ٹی آئی کارکن زاہد مہمند کورونا کے باعث انتقال کر گئے، وزیراعظم کا اظہار افسوس

 پاکستان تحریک انصاف کے کارکن زاہد مہمند کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، وزیراعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آج ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک نوجوان کارکن زاہد مہمند کو کھو دیا ہے، پی ٹی آئی کارکن کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

عمران خان نے لکھا کہ زاہد نے پشاور میں نچلی سطح پر ہماری پارٹی کو منظم کرنے کا کام کیا۔ میری تعزیت اور دعائیں ان کے اہل خانہ سے ہیں۔آخر میں انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو کورونا وائرس کے ایس او پی کی پیروی کرنا چاہئے اور ماسک پہنیں۔

ذرائع: نوائے وقت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں