149

راہ گیر لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

سرگودھا پولیس نے راہ گیر لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ملزم نے راستے سے گزرنے والی لڑکیوں کی ویڈیو بنائی تھی۔

اس دوران نوجوان کے ساتھ دیگر دوست بھی موجود تھے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

تاہم اب ملزم کو سرگودھا کے فیکٹری ایریا سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شاپنگ کیلئے جانے والی خواتین کو بھی ہراساں کرتا تھا۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں