217

سعودی عرب ساڑھے 6 لاکھ پاکستانیوں کو ورک پرمٹ جاری کرے گا

سعودی عرب 2 ملین ورک پرمٹ جاری کرے گا جس میں 30 فیصد پاکستانی شامل ہوں گے، ایئرپورٹ کھلنے کے ساتھ ہی کویت میں بھی روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدکی گفتگو

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودی عرب ساڑھے 6 لاکھ پاکستانیوں کو ورک پرمٹ جاری کرے گا،سعودی عرب 2ملین ورک پرمٹ جاری کرے گا جس میں 30 فیصد پاکستانی شامل ہوں گے، ایئرپورٹ کھلنے کے ساتھ ہی کویت میں بھی روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہوگئے ہیں، کویت اور سعودی عرب میں ہماری ورک فورس20 فیصد تک بڑھ جائے گی۔شہزاد محمد بن سلیمان نے کہا کہ 2ملین ورک فورس بلانے جارہے ہیں، اس میں 30 فیصد پاکستان شامل ہوں گے۔سعودی عرب ساڑھے 6لاکھ پاکستانیوں کو ورک پرمٹ جاری کرے گا۔ہم سعودی عرب سے قیدی بھی واپس لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سارے قیدیوں کو جیلوں سے چھوڑ دیا جائے تو7ارب کی کرپشن نہیں بنے گی، عمران خان کی جماعت انصاف کے نام پر بنی ہے، نیب نے جس دن ہمیں ای سی ایل کی سمری بھیجی ، کابینہ نے ای سی ایل میں ڈال دیا ہے۔شہبازشریف بھی عدالت میں ہیں ہم بھی کورٹ میں ہیں، اب شہبازشریف کے باہر جانے کا حتمی فیصلہ عدالت کرے گی، خدشہ ہے شہبازشریف باہر جاکر اپنے خلاف شواہد ٹیمپر کریں گے۔شہبازشریف میں بھائی کے سامنے کھڑے ہونے کی سکت نہیں، مسلم لیگ ن میں دوگروپ ن اور ش واضح ہے، چوہدری نثار اگر حلف نہیں لے گا تو اپنے بیٹے کو الیکشن میں اتارے گا، مریم نواز کی موجودگی میں چوہدری نثار سیاست نہیں ہوگی، شہبازشریف کے ساتھ چوہدری نثار ٹھیک ہیں۔اگلے الیکشن عمران خان مسلم لیگ ن سے مقابلہ کرے گا، اپوزیشن عمران خان کو نہیں سمجھ سکتی، عمران خان نے اگر سرنڈر کیا تو پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مدارس کے طلباء کو باہر لانے کی صلاحیت صرف مولانا فضل الرحمان میں ہے، ہماری کوشش ہے جب وقت آئے تو طلباء باہر نہ نکلیں۔ ناموس رسالت ﷺ کی مہم میں ہم بھی ساتھی ہیں، تحریک لبیک کے بارے فیصلہ کابینہ تحقیقاتی رپورٹ کی سفارش دیکھ کر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بعض وزراء کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات پرعمران خان ناخوش ہیں، ہم سب وزراء ملکر بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، پی ٹی آئی وزراء کی سیاست عمران خان کی وجہ سے ہے، یہ پہلی بار وزیر بنے ہیں، میرے سامنے عمران خان نے ناخوشی کا اظہار نہیں کیا۔عمران خان نے خانہ کعبہ سے واپس آتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ پر نوٹس لیں۔عمران خان رنگ روڈ منصوبے کی کرپشن میں ملوث لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں