193

گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی سیف اللہ پراچہ کی رہائی کی منظوری

قیدیوں سے متعلق امریکی نظرثانی بورڈ نے سیف اللہ پراچہ سمیت 3 قیدیوں کو کلیئر قرار دیا.وکیل کا بیان

 گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی سیف اللہ پراچہ کی رہائی کی منظوری دیدی گئی سیف اللہ پراچہ کے وکیل نے بتایا کہ قیدیوں سے متعلق امریکی نظرثانی بورڈ نے سیف اللہ پراچہ سمیت 3 قیدیوں کو کلیئر قرار دیا.

پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ کو آئندہ چندماہ میں رہا کیا جائے گا، سیف اللہ پراچہ کی رہائی کی تفصیلی وجوہات واضح نہیں کی گئی ہیں اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ پراچہ امریکا کیلئے مزید خطرہ نہیں، سیف اللہ پراچہ پر کسی جرم کا الزام عائد نہیں کیا گیا تھا.سیف اللہ پراچہ کو القاعدہ سے تعلق کے الزام میں 2003 میں تھائی لینڈ سے پکڑا گیا تھا، سیف اللہ پراچہ کو 2004 میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکزمنتقل کیا گیا. سیف اللہ پراچہ کو گزشتہ سال نومبرمیں نظرثانی بورڈ میں آٹھویں مرتبہ پیش کیا گیا تھا 73 سالہ سیف اللہ پراچہ 16 سال سے زائد عرصے سے گوانتاناموبے جیل میں قید ہیں.

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں