111

فلسطینی وزیر خارجہ کا بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے مندوب کو خط

فلسطینی وزیرخارجہ نے بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے مندوب کو خط لکھ دیا۔

فلسطینی وزیرخارجہ نے خط میں کہا ہےکہ اقوام متحدہ بچوں کےخلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کوروکے، فلسطینی بچوں کے پاس پناہ کےلیےکوئی جگہ نہیں۔ 

دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں پھر بم باری کی جس میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 212 فلسطینی شہیدہوچکے ہیں، شہدا میں 61 بچے، 35 خواتین اور 16 بزرگ شامل ہیں جب کہ اسرائیلی حملوں میں 1400 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں اورغزہ پٹی کا وسیع علاقہ ملبےکاڈھیربن چکاہے۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں