125

دوستی سے انکار پر ملزم نے خواجہ سرا پر فائرنگ کر دی

افسوسناک واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

دوستی سے انکار پر ملزم نے خواجہ سرا پر فائرنگ کر دی۔تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی میں دوستی نہ کرنے پر ملزم نے انتہائی خوفناک قدم اٹھا لیا۔بتایا گیا ہے کہ دوستی سے انکار پر ملزم نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے تیس سالہ خواجہ سرا محسن اور پچاس سالہ اللہ دیتہ زخمی ہو گئے۔زخمی خواجہ سراؤں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم احمد گجر خواجہ سرا محسن سے دوستی کرنا چاہتا تھا لیکن دوستی سے انکار کرنے پر ملزم نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کا واقعہ علی الصبح ٹبی سٹی کے علاقے شیخوپوریاں بازار میں پیش آیا ۔افسوسناک واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کے لئے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور ملزم کے خلاف قانون ان کے مطابق کارروائی کریں گے۔خیال رہے اس سے قبل 25سالہ خواجہ سرا ارسلان کی گھر سے جلی ہوئی لاش ملی تھی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ۔ پولیس نے مقتول ارسلان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقتول ارسلان ناچ گانے کا کام کرتا تھا اور دس سال سے اسی پیشے سے منسلک تھا، مقتول دس سال سے لاہور میں رہائش پزیر تھا ۔ مقتول اکیلا کرائے کے مکان میں رہتا تھا ، نا معلوم افراد نے ارسلان کو قتل کیا ، مقتول کے پاس موبائل، اور سونے کی انگوٹھیاں بھی موجود نا تھی ۔ دوسری جانب سانگھڑ کے تعلقہ کھپرو کے قریب جنگلات سے 40 سالا نامعلوم خواجہ سرا کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی اطلاع ملنے پرکھپرو پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے تعلقہ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش والی جگہ سے منرل واٹر پانی کی بوتل بھی برآمد ہوئی جس کی تفتیش کررہے ہیں آیا اس میں زہر تو موجود نہیں ہے اور دوسری جانب لاش کی شناخت نہیں ہو سکی مزید تحقیقات کر رہے ہی

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں