332

برطانیہ میں اسکول کی طالبہ ٹاک ٹاک سے یومیہ لاکھوں روپے کمانے لگی

برطانیہ  میں ایک اسکول کی طالبہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر لپ سنکنگ  ویڈیوز بنا کر یومیہ ایک ہزار سے 10 ہزار برطانوی پاؤنڈ (21 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے) کمانے لگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 17 سالہ الیشیا بکھنگم شائرمیں اے لیول کی طالبہ تھی جب اس نے چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے گانوں پر لپ سنکنگ کرکے ویڈیوز بنانا شروع کیں۔

 الیشیا کے مطابق شروع میں اس کی 2 ویڈیوز بہت مقبول ہوئیں جس کے بعد اس کے فالوورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا اور اب اس کے ساڑھے 7 لاکھ فالوورز ہیں۔

الیشیا اب مختلف برانڈز کےلیے کام کرتی ہے اور اس طرح روزانہ 10 ہزار پاؤنڈز تک کماتی ہے۔

وہ پہلے یونیورسٹی میں سائیکولوجی پڑھنا چاہتی تھی تاہم سوشل میڈیا پر مقبولیت کے بعد اس نے اپنے مستقبل کا منصوبہ تبدیل کرلیا ہے اور یونیورسٹی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں