178

شاہ محمود قریشی ترک اور فلسطینی ہم منصب کے ہمراہ نیویارک روانہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ترک اور فلسطینی ہم منصب کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔

تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ترکی سے ایک ہی طیارے میں اڑان بھری جہاں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ 20 مئی کو فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شاہ محمود نیویارک میں صدر جنرل اسمبلی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے  فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی سے ملاقات کی اور فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

انہوں نے عالمی برادری کی توجہ اسرائیلی فوج کی جارحیت کی طرف مبذول کرانے اور مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کیلئے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں