172

محکمہ جنگلی حیات سندھ کا ایمپریس مارکیٹ پر چھاپہ، نایاب جانور اور پرندے برآمد

محکمہ جنگلی حیات سندھ کی ٹیم نے ایمپریس مارکیٹ پر چھاپہ مارکر نایاب جانور  اور پرندے برآمدکرلیے۔

انسپکٹر وائلڈ لائف نعیم خان کے مطابق  ایمپریس مارکیٹ سے برآمد ہونے والے جانوروں میں نایاب الو، عقاب،لومڑی، نیولا،کرین اور دیگر جانور شامل ہیں۔

نعیم خان کے مطابق ان جانوروں اور پرندوں کو محکمہ جنگلی حیات کے قوانین تحفظ فراہم کرتے ہیں اور ان کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کے بعد ان جانوروں کو قدرتی ماحول میں آزاد کردیا جائے گا۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں