110

اداکارہ زویا نے نو مسلم جرمن بلاگر سے منگی توڑ دی

اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن بلاگر و یوٹیربر کرسچین بیٹزمین سے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا۔

اداکارہ زویا اور جرمن بلاگر کی شادی کی تقریبات چل رہی تھیں کہ اب اچانک زویا نے منگنی توڑ ڈالی ہے اور اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی ہے۔

اداکارہ نے بتایاکہ جرمن بلاگر کرسچین بیٹزمین سے منگی توڑ دی ہے، میرے ملک، ثقافت، لوگوں کے حوالے سے کرسچین کے مؤقف میں آنے والی اچانک تبدیلی اور میرے مذہب سے متعلق بے حسی کی وجہ سے مجھے یہ مشکل فیصلہ لینا پڑا۔

زویا کا کہنا تھا کہ کچھ ایسی مذہبی اور معاشرتی حدود ہوتی ہیں جنہیں عبور نہیں کیا جاسکتا چاہے کچھ بھی ہو لہٰذا میں نے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

سابقہ منگیترکے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے درخواست کی کہ مشکل وقت میں میری اور خاندان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا۔

اداکارہ کی جانب سے منگنی توڑنے کے اعلان کے بعد نامور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے زویا کیلئے نیک خواہشات اور ہمت دکھانے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ  زویا ناصر اور جرمن یوٹیوبر قریبی دوست تھے اور رواں برس ہی جرمن یوٹیوبر نے اسلام قبول کیا تھا جس کے فوری بعد اداکارہ سے منگنی کی تھی۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں