فائزر ویکسین کی اٹھارویں کھیپ کل کویت پہنچے گی
تفصیلات کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ امارات ایئرلائن کا جہاز کورونا وائرس کے خلاف فائزر بائینٹیک ویکسین کی اٹھارویں کھیپ لے کر کل اتوار کو سہ پہر تین بجے کویت پہنچے گا۔ کویت پہنچنے پر اس کھیپ کو فوری طور پر بچاؤ مراکز (ویکسی نیشن سنٹر) پہنچا کر ذخیرہ کیا جائے گا اور پھر ویکسی نیشن پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ اہل افراد کو دی جائے گی۔
ذرائع: کویت اردو نیوز