84

سعودی شاہی خاندان کو ایک اور صدمہ،ایک اور شہزادی چل بسیں

ایوان شاہی کے مطابق شہزادی الجوہرہ بنت محمد بن عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعودانتقال کر گئی ہیں

سعودی عرب میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران 15سے زائد شہزادے اور شہزادیاں انتقال کر گئے ہیں۔مئی میں بھی شاہی خاندان کو بہت سے صدمات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ابھی چند روز قبل سعودی شہزادہ مشاری بن منصور بن مشعل کی والدہ اور پھر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز السعود کی والدہ انتقال کر گئی تھیں۔آج کے روز ایک اور سعودی شہزادی خالق حقیقی سے جا مِلی ہیں۔ سعودی ایوان شاہی نے بتایا ہے کہ شہزادی الجوہرہ بنت محمد بن عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعودانتقال کر گئی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج ریاض شہرمیں ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی۔ ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالی کے حضور دُعا ہے کہ وہ ان کے ساتھ فضل و کرم کا معاملہ فرمائے ان کی مغفرت کردے اور انہیں جنت الفردوس سے نوازے۔واضح رہے کہ اپریل کے مہینے میں ہی شاہی خاندان کے معروف شہزادے بندر بن فیصل بن سعود بن عبدالرحمن ال سعود انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ سوموار کو ادا کرنے کے بعد ریاض شہر میں تدفین کر دی گئی ہے۔ مرحوم شہزادہ بندر بن فیصل سعودی مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے نواسے تھے۔ ان کے پسماندگان میں 13 بیٹے اور بیٹیاں شامل ہیں۔ شہزادہ بندر کے ایک بیٹے شہزادہ سعود بن بندر معروف شاعر بھی ہیں۔گزشتہ ماہ شہزادہ بندر بن ذعار بن ترکی بن عبدالعزیز گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ ماہ فروری کے آخری ہفتے میں شہزادہ فہد بن محمدبن عبدالعزیز السعود بن فیصل السعود انتقال کر گئے تھے۔ جن کی نماز جنازہ ریاض شہر میں ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین کی کی گئی تھی۔ ان کے انتقال سے چند روز قبل شاہی خاندان کی معروف شخصیت شہزادی لمیا بنت ھذلول بن عبدالعزیز آل سعود انتقال فرما گئی تھیں۔شہزادی لمیا کے والد شہزادہ ھذلول بن عبدالعزیز بانی مملکت کے 32 ویں بیٹے تھے۔ شہزادی لمیا کی وفات سے دو روز قبل سعودی شہزادی دنا بنت عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال کرگئی تھیں۔جن کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ادا کرنے کے بعدمقامی قبرستان میں تدفین کی گئی تھی۔ شہزادی دنا شہزادہ عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز کی بیٹی تھیں۔اس سے کچھ روز قبل سعودی شہزادے عبدالرحمان بن فیصل بن سعود کی والدہ انتقال فرما گئی تھیں۔ اسی ماہ کے دوران شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن السعود انتقال کر گئی تھیں۔ 

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں