204

ابوظبی نے نئی گرین لسٹ جاری کردی، متعدد ممالک کو قرنطینہ کی پابندی سے رعایت دے دی

نئی فہرست میں امریکا، جرمنی، اسپین اور آذربائیجان سمیت چھ ممالک کے شہریوں کو شامل کر لیا گیا ہے

کورونا وبا کی وجہ سے ابوظبی حکومت نے پچھلے کئی ماہ سے غیر ملکی مسافروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے کہ انہیں یہاں آنے پر قرنطینہ میں کچھ روز گزارنا ہوں گے۔ البتہ چند ایک ممالک کو رعایت بھی ہے تاہم پاکستان سمیت کئی سینکڑوں ممالک سے آنے والوں پر اس قرنطینہ پابندی کا اطلاق ہوتا ہے۔ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے23 مئی کو قرنطینہ فری ممالک پر مشتمل گرین لسٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں شامل مسافروں کو ابوظبی آنے پر قرنطینہ میں نہیں رہنا ہو گا۔ابوظبی کے ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ نے ان ملکوں اور مقامات کی فہرست اپڈیٹ کی ہے جہاں سے آنے والے مسافر بغیر قرنطینہ کے ابوظبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اس نئی فہرست میں مزید چھ ممالک امریکا، اسپین، کرغیزستان، آذر بائیجان، مالدووا اور جرمنی کے شہریوں کو بھی ابوظبی آمد پر قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

جس کے بعد قرنطینہ فری رعایت حاصل کرنے والے ممالک کی گنتی 29 ہو گئی ہے۔ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جاری کی گئی نئی فہرست کے مطابق اب ان ممالک سے آنے والے افراد کو ابوظبی ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ انہیں قرنطینہ اختیار کرنے کی پابندی نہیں ہوگی۔۔ امریکا ۔ بھوٹان ۔ برونائی ۔چین ۔ کیوبا ۔ گرین لینڈ ۔ہانگ کانگ ۔ آئس لینڈ ۔ اسرائیل ۔ جاپان  ۔ماریشس ۔ مراکش ۔ نیوزی لینڈ ۔ پرتگال ۔ روس ۔ سعودی عرب ۔ سنگا پور ۔ساؤتھ کوریا ۔ سوئزر لینڈ ۔تائیوان ۔ تاجکستان ۔یو کے ۔اُزبکستان  ۔ امریکا   ۔ اسپین ۔ جرمنی ۔ آذر بائیجان ۔کرغیزستان ۔ مالدووا  ’گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے اماراتی شہریوں اور رہائشی ویزہ ہولڈرز جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہے، ان کا ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ ہو گا اور پھر چھٹے روز بھی یہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ تاہم انہیں قرنطینہ کی پابندی سے نہیں گزرنا پڑے گا۔ البتہ گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے ایسے اماراتی اور ویزہ ہولڈرز مسافر جنہوں نے پہلے ویکسین نہیں لگوائی ، انہیں آمد ہوتے ساتھ ہی پی سی آر ٹیسٹ کرواناپڑے گا ، پھر اس کے بعد چھٹے اور بارہویں روز بھی پی سی آر ٹیسٹس کروانے لازمی ہوں گے۔جبکہ جن ممالک کے نام گرین لسٹ میں شامل نہیں ہیں، وہاں سے آنے والے شہریوں کو ابوظبی پہنچنے کے بعد 10 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور ابوظبی کی پرواز سے قبل پی سی آرٹیسٹ کا منفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔

ذرائع: اردو پوائینٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں