148

کویت: آسٹرازینیکا ویکسین کی دوسری خوراک دینے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا

کویت کی وزارت صحت نے 2 ہفتوں میں ویکسین کی دوسری خوراک دینے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت (ایم او ایچ) نے آسٹرازینیکا ویکسین کی دوسری خوراک کا انتظار کرنے والے تمام افراد کو 2 ہفتوں میں ویکسین پلانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق وزارت ان تمام افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک دے گی جن کے پہلی خوراک لینے کے بعد 6 ہفتے مکمل ہوچکے ہیں۔ ذرائع نے روزنامہ کی تصدیق کی کہ کویت میں آکسفورڈ ویکسین کی کھیپ جون میں وزارت صحت کو مل جائے گی۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں