189

سعودی شہری کے قاتل کا سر قلم کر دیا گیا

مجرم نے عبدالھادی بن خضیر الرشیدی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا،مفرور مجرم کو گرفتاری کے بعد سزائے موت سُنائی گئی تھی

سعودی عرب میں ایک مقامی شہری کے قتل میں ملوث شخص کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ ایک سعودی شہری مفید بن سعید الحازمی نے کسی جھگڑے کی وجہ سے اپنے ہم وطن عبدالھادی بن خضیر الرشیدی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور اس خونی واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔تاہم پولیس نے کئی روز کی جدوجہد کے بعد اس کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا تھا۔ عدالت میں ملزم پر فردِ جُرم عائد کی گئی تھی۔ثبوتوں اور گواہوں کو سامنے رکھتے ہوئے عدالت نے الحازمی کو قتل کا مرتکب ٹھہرا کر پھانسی کی سزا سُنائی تھی۔ جنرل کورٹ سے سزائے موت کا فیصلہ جاری ہونے کے بعد الظفیری نے پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی، مگر ان دونوں عدالتوں نے اس کی اپیل رد کر دی تھی۔جس کے بعد ایوان شاہی نے سزائے موت پر عمل درآمد کے فرمان جاری کر دیئے تھے۔مجرم کا گزشتہ روز سر قلم کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ریاض ریجن میں اپنے ہم وطن کو دو بار گاڑی تلے کُچل کر ہلاک کرنے والے سعودی شہری نایف الظفیری کو سزائے موت سُنادی گئی ہے۔ عدالت میں استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سنگدل سعودی کا اپنے ہم وطن عبداللہ الغزی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعدچالیس سالہ الظفیری نے الغزی کو گاڑی تلے دانستہ کُچل ڈالا تھا۔بدنصیب شہری نے سڑک پر تڑپ تڑپ کر جان دے دی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔ مجرم واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ تاہم پولیس نے اسے تلاش کرنے کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ شہر اپریل کے مہینے میں ریاض شہر میں پیش آیا تھا۔ جس پر لوگوں میں شدید غصہ تھا۔

ریاض ریجن کے پولیس ترجمان میجرخالدالکریدیس نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو کسی راہگیر کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرتے دیکھا جاسکتاہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئی، جس کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے بھی نوٹس لے لیا اور واقعے میں ملوث شخص کا پتا چلانے کے بعد اسے گرفتار کر لیا ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار شدہ ڈرائیور واقعے کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔یہ بھی پتا چلا تھا کہ ملزم نے یہ واردات اتفاقیہ نہیں کی، بلکہ وہ اس راہگیر کی تاک میں تھا ۔ جونہی اس نے اسے سڑک پر چلتے دیکھا تو موقع پا کر اس کے پیچھے گاڑی دوڑا دی اور اسے ایک نہیں بلکہ دو بار گاڑی تلے کُچل کر مار ڈالا۔ گرفتاری کے وقت ملزم کی گاڑی سے شراب بھی برآمد ہوئی تھی۔

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں