88

بحرین نے دو ہفتوں کے لئے دکانیں اور ریستوران بند رکھنے کا فیصلہ سنا دیا

بحرین نے دو ہفتوں کے لئے دکانیں اور ریستوران بند رکھنے کا فیصلہ سنا دیا جس کا اطلاق کل بروز جمعرات سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کے سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ مملکت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوششوں کے تحت کل جمعرات سے 10 جون 2021 تک شاپنگ سینٹرز ، ریستورانوں اور کیفوں کو دو ہفتوں کے لئے بند کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وبائی مرض کا مقابلہ کرنے سے متعلق قومی ٹیم کے مطابق بیوٹی پارلرز، مساج سنٹرز اور حجام کی دکانیں بھی بند رہیں گی نیز اس مدت کے دوران کسی قسم کے پروگراموں اور کانفرنسوں پر بھی پابندی ہوگی۔ بحرینی اخبار الایام کے مطابق مملکت نے تمام “غیر ضروری” تجارتی سرگرمیوں کو بند کرنے ، کھیلوں کی سرگرمیوں ، اسکولوں اور تعلیمی و تربیتی اداروں کو بند کرنے ، سرکاری شعبوں میں گھر سے کام کرنے پر 70 فیصد تک پابندی لگانے اور خصوصی تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

گذشتہ روز بحرین کی وزارت صحت نے کویڈ 19 کے سبب 28 اموات کا اعلان کیا تھا جو کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن میں روزانہ کی بنیاد پر اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گذشتہ ہفتے بحرین میں زیادہ تر عوامی مقامات پر اس وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہ لینے والوں کے داخلے پر پابندی عائد تھی جبکہ انفیکشن میں بڑے پیمانے پر اضافے کے بعد حکام نے ماہ رمضان اور عید الفطر کے دوران گھروں میں ہونے والے بڑے اجتماعات کو قرار دیا ہے۔

بحرین جس کی آبادی 1.7 ملین ہے پیر کے روز کوویڈ 19 کے 2،800 نئے کیس ریکارڈ ہوئے جن کی کُل تعداد 220،800 سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 840 سے زیادہ افراد تک پہنچ چکی ہے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں