76

بالی وڈ اداکار سنجے دت نے بھی امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کر لیا

سنجے دت پہلے بالی وڈاداکار ہیں جنہوں نے یہ رہائشی ویزہ حاصل کیا ہے

متحدہ عرب امارات نے مملکت میں سرمایہ کاری میں اضافہ ، باہنر ، ٹیلنٹڈ اور قابل افراد کی گنتی بڑھانے کی خاطر خاطر گزشتہ سال گولڈن ویزہ کا اجراء شروع کیا تھا۔ اس کی بدولت ہی افراد کو اقامہ دائمہ ملتا ہے- انہیں اور ان کے اہل خانہ کو غیر معمولی مراعات حاصل ہوتی ہیں۔اس ویزے کا دُنیا بھر میں بہت چرچا ہے، تاہم اسے حاصل کرنے کے لیے بہت سی اہم شرائط پوری کرنا پڑتی ہیں۔اس وجہ سے اب تک دُنیا بھرمیں سے چند ہزار افراد ہی یہ پانچ یا دس سالہ رہائشی ویزہ حاصل کر پائے ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پہلی بار ایک بالی وڈ اداکار سنجے دت بھی امارات یہ گولڈن ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سنجے دت بالی وڈ کے صف اول کے پہلے اداکار ہیں جنہوں نے یہ رہائشی ویزہ حاصل کیا ہے۔

 سنجے دت کو گولڈن ویزہ GDRFA-Dubai کے ڈائریکٹر جنرل ، میجر جنرل محمد احمد المری نے خود پیش کیا۔یو اے ای گولڈن ویزہ حاصل کرنے کی اطلاع اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ جس میں انہوں لکھا ہے ”میں امارات کا گولڈن ویزہ جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز دُبئی کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل محمداحمد المری کی جانب سے حاصل کرنا اپنے لیے بہت اعزاز سمجھتا ہوں۔“

انہوں نے گولڈن ویزہ کے حصول میں مدد فراہم کرنے پر فلائی دُبئی کے حماد عبید اللہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔اماراتی حکومت نے 2019ء میں گولڈن ویزہ رہائشی اسکیم کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے باعث غیر ملکیوں کو یہاں رہائش اختیار کرنے، ملازمت اور کاروبار کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوتے ہیں۔ اس ویزہ کے حاصل کرنے والوں کو کسی اماراتی سپانسر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ گولڈن ویزہ پانچ یا دس سال کی مُدت کے لیے جاری کیا جاتا ہے جس کی مُدت میں توسیع بھی کروائی جا سکتی ہے۔دوسری جانب فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (ICA)کی جانب سے گولڈن ریزیڈنسی اسکیم کے لیے اپلائی کرنے والوں کو چھ ماہ کی ویزہ سروس شروع کر دی گئی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اس سروس سے ان افراد کو سہولت ہو گی جنہیں گولڈن ریزیڈنسی اسکیم سے متعلق پراسس پورا کرنے کے لیے کئی بار امارات آنا جانا پڑ ے گا۔ ICA کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ اس چھ ماہ کے ویزے کی فیس 1,150 درہم مقرر کی گئی ہے۔اس ویزے کی مُدت میں ایک بار توسیع کروا کر مزید چھ ماہ حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس ویزے کی بدولت لوگوں کو اپنے دستاویزات مکمل کرنے میں آسانی ہو گی۔ یہ چھ ماہی ویزہ صرف گولڈن رہائشی اسکیم اپلائی کرنے والوں کو دیا جائے گا۔ مندرجہ ذیل زمروں کے افراد اس چھماہی ویزے کے لیے اپلائی کرنے کے مجاز ہوں گے:۔ پبلک انویسٹمنٹ یا ریئل اسٹیٹ کے سرمایہ کار ۔کاروباری اداروں کے مالک ۔ ڈاکٹرز اور سائنسدان ۔ مختلف ایجادات کرنے والے ۔ پی ایچ ڈی ہولڈرز ۔ ایتھلیٹس ۔ سائنسی شعبوں کے ماہرین ۔ ہائی اسکول یا یونیورسٹی میں اچھی تعلیمی کارکردگی والے سٹوڈنٹس۔ انجینئرنگ اور سائنس کے ماہرین (وبائی امراض اور وائرسز، بگ ڈیٹا، کمپیوٹرز، آرٹیفیشل انٹیلی جنس،الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل، جینیٹکس اور بائیو ٹیکنالوجی)

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں