130

سعودی عرب آنے والی خاتون منشیات کی اسمگلر نکلی

خاتون کے پیٹ سے کوکین کے 60کیپسولز برآمد ہو گئے، وزن 7سو گرام کے قریب تھا

سعودی عرب ایک اسلامی ملک ہے جہاں پر شرعی قانون نافذ ہیں۔ اسلامی ملک ہونے کے ناتے یہاں شراب اور منشیات کے استعمال کی بھرپور ممانعت ہے اور ان ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کا سر قلم کر دیا جاتا ہے۔ تاہم کچھ بدبخت ایسے بھی ہیں جو اس مقدس دھرتی کی حُرمت و پاکیزگی کا خیال نہیں رکھتے۔ مملکت میں منشیات منتقلی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ایک خاتون اور ایک مرد کو منشیات اسمگلنگ کے جُرم گرفتار کر لیا گیا ہے۔سعودی کسٹمز کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی ایک خاتون کے پیٹ سے منشیات برآمد ہوئی ہے ۔ یہ خاتون جب سعودی عرب پہنچی تو تھوڑی گھبرائی ہوئی لگ رہی تھی۔ کسٹمز اہلکاروں کو اس پر شک ہوا ، جس کی وجہ سے اسے ایکسرے مشین سے گزارا گیا تو ا کے پیٹ میں درجنوں کیپسولز کا انکشاف ہوا۔جس کی وجہ سے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق خاتون کے پیٹ سے کوکین کے60 کیپسولز برآمد ہوئے جن کا مجموعی وزن 683.5 گرام تھا۔ بیرون ملک سے سعودیہ پہنچنے والے ایک اور مرد مسافر کے پاس سے بھی کوکین برآمد ہوئی۔ اس شخص نے بھی اپنے پیٹ میں کوکین کے 80 کیپسولز چھپا رکھے تھے۔ جن کا مجموعی وزن 918.5 گرام تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل جازان کی صبیا کمشنری میں ایک سعودی شہری سے 292 کلوگرام چرس برآمد ہوئی تھی۔اس سے قبل سرحدی علاقے سے ایک ٹرک کے ذریعے لائی گئی ممنوعہ نشہ آور دوا ایم فیٹامین’ کی ستائیس لاکھ گولیاں پکڑ ی گئی تھیں۔ سعودی اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ منشیات اسمگلروں کی جانب سے بیرون ملک سے لائے گئے ایک ٹرک کی چھت میں 27 لاکھ 20 ہزار نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں۔ ملزمان یہ منشیات مدینہ منورہ، الریاض اور جدہ منتقل کرنا چاہتے تھے۔رمضان المبارک کے دوران مملکت میں شراب کی 21 ہزار سے زائد بوتلیں اسمگل کرنے کی کوشش سعودی کسٹمز نے ناکام بنا دی تھی۔ اس کھیپ کے ساتھ بیئر کے 240 ڈبے بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ اسمگلرز کی جانب سے بطحا کی سرحدی چوکی کے راستے یہ ہزاروں شراب کی بوتلیں زیتون کے تیل کے کارٹنوں میں چھُپا کر اسمگل کی جا رہی تھیں، تاہم مستعد اور ہوشیار کسٹمز اہلکاروں کے تلاشی لینے پر اسمگلنگ کی یہ غیر قانونی سرگرمی دھری کی دھری رہ گئی۔

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں