200

پشاور میں ماہر کتوں کی مدد سے مزید 14 مسافروں میں کرونا کی تشخیص

باچا خان ایئرپورٹ پر تعینات پاک فوج کے تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں نے کرونا کے مزید 14 مریضوں کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں قائم باچا خان ایئرپورٹ پر پاک فوج کے تربیتِ یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

شارجہ سے نجی پرواز کے ذریعے 166 مسافر پشاور پہنچے، جہاں پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے اٴْن کی جانچ کی گئی۔ان مسافروں میں سے چودہ کی نشاندہی کتوں نے کی، جن کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تو ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مشتبہ مریضوں کیسوائب ٹیسٹ مخصوص مقام پر رکھے جاتے ہیں، جہاں تربیتِ یافتہ کتے اٴْن کی نشاندہی کرتے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق کتے براہ راست مسافروں کی جانچ نہیں کرتے،کرونا پازیٹیو ہونے والے چودہ مریضوں کو قرنطینہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں