142

سعودی عرب نے 11 ممالک سے تارکین وطن کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے گھر سے باہر قرنطین کرنے کے طریقہ کار کی درخواست کے ساتھ 11 ممالک سے تارکین وطن کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ، جرمنی ، امریکہ ، آئرلینڈ ، اٹلی ، پرتگال ، برطانیہ ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، فرانس اور جاپان سے آنے والے افراد کو کل بروز اتوار رات 01 بجے سے ادارہ جاتی قرنطین (گھر سے باہر قرنطین) کرتے ہوئے مملکت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) نے وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یہ فیصلہ پبلک ہیلتھ اتھارٹی نے متعدد اعلان کردہ ممالک میں وبائی امراض کے بارے میں پیش کردہ اعدادوشمار پر مبنی ہے جس نے ان ممالک میں موجود کورونا مرض کے استحکام اور اس کی تاثیر کو ظاہر کیا ہے جبکہ ان میں سے کچھ ممالک میں وبائی امراض کو کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے ان ممالک سے آنے والوں کے لئے ادارہ جاتی قرنطین اقدامات کے اطلاق پر زور دیا۔

یاد رہے کہ 3 فروری سےسعودی عرب نے 20 ممالک سے آنے والے سفارت کاروں ، صحت سے متعلق معالجین اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ غیرملکیوں کے لئے عارضی طور پر مملکت میں داخلہ معطل کیا ہوا ہے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں