141

کویت: وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر داخلہ سے اہم ملاقات

وزیر اعظم کویت شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے اتوار کے روز سیف پیلس میں سینئر سیکیورٹی حکام کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ اور کابینہ کے امور کے وزیر مملکت شیخ احمد ناصر المحمد الصباح اور وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی الصباح اور وزیر اعظم کے دیوان کے چیئرپرسن عبد العزیز الخییل نے بھی ملاقات کی۔ پاکستانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کویت کو ایک تحریری پیغام پیش کیا۔ یہ پیغام کویت اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے ذرائع پر مشتمل تھا۔ پاکستانی وزیر داخلہ عہدیداروں کے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچیں ہیں۔ کویت کی وزارت داخلہ نے اتوار کے اوائل میں ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ دورہ سلامتی کے شعبے میں مشترکہ مفادات کے امور پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی مشاورت کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں