198

امارات سے آنے والے مسافروں کو منظور شدہ لیبارٹریز سے ہی ٹیسٹ کروانا ہوگا

جو ایئر لائنز غیر منظور شدہ لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروانے والے مسافروں کو پاکستان لائیں گی، ان پر جرمانے عائد ہوں گے

 حکومت پاکستان کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ امارات سے صرف انہی مسافروں کو پاکستان واپس آنے کی اجازت ہو گی جو حکومت پاکستان کی منظور شدہ لیبارٹریز سے پی سی آر ٹیسٹ کروا کر نیگیٹو رپورٹ حاصل کریں گے۔ این سی او سی کے اجلاس کے مطابق جو ایئر لائز ان ہدایات کی خلاف ورزی کریں گی، ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے تاکہ جعلی رپورٹ جمع کروا کر سفر کرنے والے مسافروں کو روکا جا سکے۔اماراتی حکومت نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے مختلف ریاستوں میں قائم 70 لیبارٹریز کو منظور شدہ قرار دیا ہے۔ یہ فہرست متحدہ عرب امارات کی سرکاری ویب سائٹ www.u.ae پر دیکھی جاسکتی ہے۔ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے قبل منفی رپورٹ حاصل کرنا لازمی ہو گی۔

ان مسافروں کا اینٹی ریپڈ ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ابوظبی میں واقع پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا تھا ”متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ 29 مئی 2021ء سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان سفر کرنے والے تمام مسافروں کے پاس امارات کی مندرجہ ذیل مستند لیبارٹریوں (فہرست منسلک ہے) میں سے کسی ایک کا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ہونا لازمی ہے۔لہٰذا کسی بھی ایئر لائن سے صرف وہی مسافر پاکستان سفر کرنے کے اہل ہوں گے جن کے پاس ان مستند لیبارٹریوں کا منفی ٹیسٹ ہوگا۔ حکومت کی جانب سے یہ اقدام مُلک میں کورونا کیسز میں حالیہ اضافے اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے پیش نظر لیا گیا ہے۔“سفارت خانے کی جانب سے منظور شدہ طبی اداروں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔ابوظبی و العین:1۔VPS ہیلتھ گروپ (برجیل، میڈور، لائف لائن ہاسپٹل)، ابوظبی اور العین2۔ ایکوریسی لیبارٹری، حمدان سٹریٹ، ابو ظبی3۔ دار الموسیٰ لیبارٹری، حمدان سٹریٹ، ابوظبی4۔ پی ایچ ڈی لیبارٹری، الیکٹرا سٹریٹ، ابوظبی5۔ NMC ہاسپٹل، ابوظبی و العین6۔ الخلیج ڈائیگناسٹک میڈیکل سنٹر، ابوظبی7۔ گلف ریڈیالوجی اینڈ لیبارٹریز، ابوظبی و العین8۔لائف ڈائیگناسٹک، ابوظبی9۔ البورگ میڈیکل لیبارٹریز، ابوظبی10۔ نیشنل ریفرنس لیبارٹری، -43 مصفہ سٹریٹ، ابوظبیدُبئی:1۔ NMC دُبئی2۔ میڈ کیئر3۔ آسٹر4۔ ایمریٹس ہاسپٹل5۔ سعودی جرمن6۔ زلیخا ہاسپٹل7 ۔ کینیڈین سپیشلسٹ ہاسپٹل8۔ امریکن ہاسپٹلراس الخیمہ:1۔ NMC راس الخیمہ2۔SAQR ہاسپٹل3۔ NMC رائل میڈیکل سنٹر راس الخیمہ4۔ RAK ہاسپٹل5۔ الجزیرہ ہیلتھ سنٹر6۔ RAK ہیلتھ سنٹر7۔ المنیعی ہیلتھ سنٹرشارجہ:1۔ NMCشارجہ2۔ Thumbay لیبز3۔ آسٹر کلینک4۔ میڈ کیئر5۔ ایمریٹس ہاسپٹل6۔ سٹار میٹروپولس کلینیکل لیب اینڈ ہیلتھ سروسز7۔ دار الحکمہ میڈیکل لیبارٹریفجیرہ:1۔NMC فجیرہ2۔ پیور ہیلتھ ، فجیرہ ہاسپٹل3۔ Thumbay لیبز4۔ فجیرہ ہاسپٹل5۔ فجیرہ ایگزیبیشن سنٹر6۔ الشرق ہاسپٹل7۔ میراشد ہیلتھ سنٹر8۔ دِبہ ہاسپٹل، دِبہ الفجیرہعجمان:1۔ NMCعجمان2۔ پرائم میڈیکل کلینک3۔ Albait Metwhid ہال4۔ عجمان یونیورسٹی5۔ الحمیدیہ ہیلتھ سنٹراُم القوین:1۔ SEHA سکریننگ سنٹر ، شیخہ خلیفہ ہال2۔ میڈیکل سنٹرز آف پرائمری ہیلتھ کیئر3۔ ڈیپارٹمنٹ آف دی اُم القوین4۔ Thumby لیبز ، عجمان

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں