281

پی آئی اے PIA نے ایئر سفاری سروس دوبارہ کرنے کا اعلان کر دیا

 PIA نے 12 جون سے اپنی مشہور “ایئر سفاری” سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائرلائن پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے 12 جون سے اپنی مشہور “ایئر سفاری” سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے کی خصوصی ائیر سفاری پرواز میں دنیا کے بلند ترین برفیلے پہاڑوں کو دیکھنے کا تاحیات تجربہ موقع ملے گا۔ یہ پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوگی اور بلندو بالا چوٹی K2 ، نانگا پربت ، گیہاربرم کی چوٹیوں ، دیوسائی کے میدانی علاقوں اور مشہور جھیل سیف الملوک کی ایک گھنٹے کے دوران فضائی سیر کروائے گی۔ پرواز کے دوران جہاز کا کپتان مسافروں کو براہ راست کامینٹری سے راستوں سے آگاہ کرتا رہے گا۔ ایک گھنٹے فضائی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے بعد پرواز اسکردو ہوائی اڈے پر لینڈنگ کرے گی۔ پی آئی اے آفیشلز کے مطابق پرواز میں سوار ہر مسافر کے لیے ونڈو سیٹ (کھڑکی کے پاس سیٹ) مختص کی جائے گی۔

12 جون سے ائیر سفاری پرواز کے خواہشمند افراد اسلام آباد سے ایک پرواز بک کر سکتے ہیں اور K 2 ، نانگا پربت ، دیوسائی اور دیگر پہاڑوں پر اڑ سکتے ہیں۔ پاکستان کے حسن و خوبصورتی کی ستائش کرنے کے بعد آپ کو شنگریلا ہوٹل میں ایک اعزازی چائے کے لئے لے جایا جائے گا۔ لینڈنگ کے بعد فلائٹ 2 گھنٹے بعد واپس آئے گی تاہم مسافر اپنی سہولت کے مطابق اس ہی پرواز پر واپس آنے یا کسی دوسری پرواز میں تبدیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں