59

سلطنت عمان: مساجد و دیگر تجارتی سرگرمیاں بحال جبکہ بھارت اور پاکستان سمیت کئی ممالک پر پابندی عائد کردی گئی

 سلطنت عمان نے مساجد کو پانچ وقت نماز کے لئے کھول دیا، تجارتی سرگرمیوں کو صلاحیت کے مطابق کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آج بدھ کے روز سلطنت عمان نے “کورونا” وبائی مرض کے نتیجے میں ہونے والی پیشرفت سے نمٹنے کے طریقہ کار سے متعلق نئے فیصلوں کا ایک پیکیج جاری کیا جس میں کم از کم ایک سو نمازیوں کی گنجائش والی مساجد کو دن میں پانچ وقت نماز ادا کرنے کے لئے دوبارہ کھولنے کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔ سرکاری عمانی نیوز ایجنسی (او این اے) نے بتایا کہ عمان کی سپریم کمیٹی نے کورونا وائرس کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے نتیجے میں ہونے والی پیشرفت سے نمٹنے کے لئے ایک طریقہ کار کی جانچ کرنے، اس سے بچاؤ کے اقدامات اور اس کے پھیلاؤ سے بچنے کے طریقوں کا مطالعہ کیا۔ سپریم کمیٹی نے وبائی مرض کے مختلف اثرات سے نمٹنے کے لئے مندرجہ ذیل فیصلے لئے جن پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

ان فیصلوں میں ایجنسی نے کہا کہ وزارت صحت کے تعاون سے وزارت اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے پیشگی اعلان کردہ کنٹرول کے مطابق صرف پانچ وقت روزانہ نماز کے لئے ( جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی ) ایک سو سے کم نمازیوں کی گنجائش والی مساجد کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ سلطنت کے تمام گورنریٹ میں شام کے آٹھ بجے سے صبح چار بجے تک تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کا کام ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور شاپنگ مالز، دکانوں ، ریستوران اور کیفے گاہکوں کو کم کرنے کے فیصلے کے نتیجے میں اپنی 50 فیصد سے زیادہ صلاحیت سے کام نہیں کریں گے جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی باہر لے کر گھومنے کی اجازت ہو گی۔ دوسری جانب نمائشوں ، شادی ہالوں اور دیگر اجتماعی تجارتی سرگرمیوں کو بھی کھولنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ ان کی صلاحیت کے 30 فیصد سے تجاوز نہ کرتی ہو اور تمام احتیاطی تدابیر و ضروریات پر عمل کرتے ہوئے بڑی صلاحیت والے ہالوں کے لئے 300 افراد سے تجاوز نہ کرتا ہو۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ عمانی شہری اور عمان میں رہنے والے خلیجی شہریوں کو اپنے کام کو انجام دینے کے لئے زمینی سرحدوں سے روزانہ نقل مکانی کرنے کی اجازت دی گئی ہے بشرطیکہ وہ اپنے کام کا ثبوت پیش کریں۔ عوام کو کسی بھی طرح کے اجتماعات کو روکنے اور ہر طرح کے حفاظتی اقدامات اور تقاضوں پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا گیا ہے۔

ایجنسی نے نشاندہی کی کہ تمام احتیاطی تدابیر اور ضروریات پر عمل کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر گروپ کی شکل میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی مشق کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ صحت کی ضروریات کی پابندی کرتے ہوئے ہیلتھ کلبوں کو اپنی صلاحیت کے 50 فیصد کی شرح سے کھلنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ احتیاطی تدابیر اور ضروریات کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول (تیراکی کے تالاب) اور جیموں تک رسائی کی اجازت دی گئی ہے۔ اور تمام احتیاطی تدابیر اور ضروریات کی پاسداری کرتے ہوئے ہوٹلوں سے وابستہ مہمانوں اور کلب ممبرشپ رکھنے والوں کے لئے سہولیات مہیا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سپریم کمیٹی کے فیصلوں میں سوڈان ، برازیل ، نائیجیریا ، تنزانیہ ، سیرا لیون ، ایتھوپیا ، برطانیہ ، بھارت ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، مصر اور فلپائن، تھائی لینڈ ، ملائشیا اور ویتنام سے آنے والوں کے لئے اگلے نوٹس تک سلطنت میں داخلے کی معطلی میں توسیع بھی کردی گئی ہے نیز اوپر بیان کئے گئے ممالک کے علاوہ کسی دوسرے ملک سے آنے والے اگر سلطنت عمان میں داخل ہونے کی درخواست سے پہلے 14 دن کے دوران ان ممالک میں سے کسی بھی ملک سے گزر چکے ہیں ان کا داخلہ بھی ملک میں ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ بشرطیکہ یہ فیصلہ شام دو بجے سے نافذ ہوجائے گا۔

سلطنت عمان کی سپریم کمیٹی نے فضائی پابندی میں تاحکم ثانی توسیع کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 05 جون بروز ہفتہ رات 02 بجے سے ہوگا۔ سپریم کمیٹی نے سلطنت کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس عرصے کے دوران مذکورہ ممالک کا سفر نہ کریں۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں