123

سعودی ماں بیٹی نے تعلیمی میدان میں انوکھی تاریخ رقم کر دی

عیدہ الرشیدی اور ان کی بیٹی اریج نے ایک ہی یونیورسٹی میں داخلہ لے کر اکٹھے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کر لی

انسان میں اگر تعلیم حاصل کرنے کی لگن اور چاہت ہو تو پھر چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، کسی بھی عمر میں بھاری ذمہ داریوں کے ساتھ بھی تعلیم حاصل کر ہی لیتا ہے۔ سعودی عرب میں بھی ایک خاتون نے جو ایک بیٹی کی ماں ہی نہیں، بلکہ نانی بھی بن چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے تعلیم کے شوق کو پورا کرنے کی خاطر بیٹی کے ساتھ مل کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ضلع ثادق سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون اور ان کی بیٹی نے ایک ہی یونیورسٹی میں داخلہ لے کر اکٹھے گریجوایشن مکمل کرنے کے بعد ڈگری حاصل کر لی ہے۔ یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والی خاتون کا نام عیدہ الرشیدی اور ان کی بیٹی کا نام اریج ہے۔ دونوں ماں بیٹی نے شقراء یونیورسٹی سے ایک ہی وقت میں اپنی گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔اریج نے بتای کہ انہوں نے اپنی انٹرمیڈیٹ کی پڑھائی مکمل تو والدہ کو بھی زور دیا کہ وہ اس کے ساتھ ہی شقراء یونیورسٹی میں داخلہ لے لیں۔ دونوں مل کر اکٹھے گریجو ایشن کر لیں گی۔ اور اس وقت اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی جب والدہ نے ہامی بھر لی۔ اسے یقین تھا کہ اس کی والدہ علم سے محبت رکھنے والی پُرعزم خاتون ہیں ۔ کیونکہ انہوں نے اپنے بیٹے بیٹیوں کی تعلیم پر ہمیشہ بہت توجہ دی اور ان کی تعلیمی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی رہی ہیں۔اریج کی والدہ عیدی الرشیدی نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے زور دینے پر یونیورسٹی میں داخلے کا فارم جمع کرایا تھا۔ جس کے بعد انہیں اپنے ثادق شہر میں ہی قائم شقراء یونیورسٹی کے ضلعی کیمپس میں داخلہ مل گیا تھا جب اریج کو حریملا کے علاقے میں واقع شقراء یونیورسٹی کے کیمپس میں داخلہ ملا۔ عیدہ الرشیدی کی ایک بیٹی شادی شدہ اور بچوں کی ماں ہے۔ اس لحاظ سے عیدہ نے ایک بیوی، والدہ، نانی کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے بھی بطور یونیورسٹی طالبہ اپنی قابلیت منوا لی ہے جس کا اظہار انہیں دی جانے والی گریجوایشن ڈگری کی صورت میں ہوتا ہے۔

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں