116

سویڈش وزیرخارجہ کا یمن بحران پر اپنے سعودی ہم منصب سے تبادلہ خیال

گذشتہ روز سویڈن کی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں دوست ملکوں کے وزرا خارجہ نے اس ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور مشترکہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں وزرا خارجہ نے مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں نمایاں پیشرفت اور تبادلہ خیال کے علاوہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق یمن میں بحران کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔

بعد ازاں سویڈش وزیر خارجہ نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر سے بھی ان کے دفتر میں ملاات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ مفاد ات کے فروغ کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

سویڈش وزیرخارجہ نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے یمن میں دیرپا امن کے قیام اورتنازع کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کی کاوشوں کو سراہا۔

ذرائع: العربیۃ اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں