446

ویکسین کی ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک جانیوالوں کو سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ

این سی او سی نے پاکستان سے بیرون ملک جانے اور آنے والوں کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرپائیں گے۔

این سی او سی کےمطابق جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک جانے والوں کو ملے گا اور سرٹیفکیٹ کا اجرا نادرا کے آن لائن سسٹم سے ہوگا جب کہ وزارت قومی صحت حسب ضرورت سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کی مجاز ہوگی۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں