83

سعودی سٹاک مارکیٹ میں حصص کی خرید و فروخت کے دوران فنی خرابی سے بڑا نقصان ہو گیا

اس اچانک خرابی پر حصص کا لین دین بُری طرح متاثر ہوا، انتظامیہ نے تاجروں سے معذرت کر لی

سعودی عرب میں گزشتہ روز اس وقت تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جب سعودی اسٹاک ایکسچینج ’تداول‘ میں اچانک ایک فنی مسئلہ پیدا ہو گیا جس کی وجہ سے حصص کی فروخت کاکاروبار عارضی تعطل کا شکار ہو گیا، تاہم کچھ وقفے کے بعد کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئیں۔العربیہ نیوز کے مطابق الریاض میں سعودی اسٹاک ایکس چینج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”فنی خرابی کو دور کردیا گیا ہے اور کاروباری سرگرمیاں اب معمول کے مطابق جاری ہیں۔“سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قبل ازیں مملکت کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے تداول میں ایک غیرمتوقع فنی خرابی کے بعد حصص کے لین دین کی سرگرمی کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔اسٹاک مارکیٹ نے کاروبار کی عارضی معطلی سے تاجروں کو جس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے،اس پر معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ تداول کی شفافیت اور مسابقت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔واضح رہے کہ تداول عرب دنیا کی سب سے بڑی اسٹاک ایکس چینج ہے۔اس کے اثاثوں کی مالیت 20 کھرب 60 ارب (2۰6 ٹریلین) ڈالر ہے۔سعودی اسٹاک ایکس چینج کو اب ایک ہولڈنگ کمپنی میں تبدیل کردیا گیا ہے اور اس کو سعودی تداول گروپ کا نام دیا گیا ہے۔اس گروپ کے چیف ایگزیکٹو خالد الحسن کے مطابق اسی سال اس کا اندراج کرایا جائے گا۔اس گروپ کے چار ذیلی ادارے ہوں گے:سعودی ایکس چینج ،سکیورٹیز کلیئرنگ ،ڈیپازٹ کا کاروبار اور ٹیکنالوجی کی خدمات۔یہ گروپ اسی سال پہلی مرتبہ مارکیٹ میں اپنے حصص (آئی پی او)فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس مقصد کے لیے اس نے جے پی مورگن ،سٹی گروپ سعودی نیشنل بنک کی سکیورٹیز شاخ کی خدمات حاصل کی ہیں۔یہ مالیاتی ادارے اس کے آئی پی او جاری کریں گے۔

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں