162

کویت، پاکستان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور CPEC کی اہمیث پر مبنی آن لائن ویبینار کا انعقاد

کویت، پاکستان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری CPEC کی اہمیث پر مبنی آن لائن ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (AIRD) نے پاکستان، کویت دوطرفہ تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کی بریف ہسٹری پر مبنی خصوصی ویبینار کا انعقاد کیا۔ ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے منعقد آن لائن سیمینار 3 جون کو نشر کیا گیا جس میں پاکستان، کویت کے مابین دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا گیا اور خصوصی اہميت کے حامل منصوبے CPEC میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر بریف رپورٹ نشر کی گئی جبکہ دو ممالک اور دیگر علاقائی ممالک کو CPEC کے تحت مختلف خصوصی اقتصادی زون (SEZ) میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے مواقعوں کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ریاست کویت میں پاکستان کے سفیر جناب سید سجاد حیدر جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کویت کے سفیر جناب نصار عبدالرحمن المطیری اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل مدثر ٹیپو ویبینار کے کلیدی صدر تھے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں