179

خاتون پر سرِعام تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم نے اپنی بیوی سے متعلق اہم انکشافات کر دیے

خاتون نشہ کرتی تھی منع کرنے پر نشہ نہیں چھوڑتی تھی، نشے کی عادت کی وجہ سے سابقہ بیوی کو مارا، ملزم

کراچی میں خاتون پر سرِعام تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون ملزم کی سابقہ بیوی نکلی، ملزم نے اپنی بیوی سے متعلق اہم انکشافات کر دیے- تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ملیر ریڑھی گوٹھ میں سرعام خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ملیر ریڑھی گوٹھ میں خاتون پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے تشدد کرنے والے ملزم حسین کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملزم کی خاتون پر سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،

ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، متاثرہ خاتون ملزم کی سابقہ بیوی ہے۔

دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ خاتون نشہ کرتی تھی منع کرنے پر نشہ نہیں چھوڑتی تھی، نشے کی عادت کی وجہ سے سابقہ بیوی کو مارا تھا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے، ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ملیر ریڑھی گوٹھ میں خاتون پر سرعام تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔              

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں