158

سعودی عرب نے جدہ سپر ڈوم کے نام سے دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار کر لیا

سعودی عرب نے دنیا کا سب سے بڑا ڈوم تیار کر لیا جو بنا کسی ستون کے تیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مغرب میں جدہ شہر میں دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار کیا گیا ہے۔ ’جدہ سپر ڈوم‘ کےنام سے یہ گنبد کسی ستون کے بغیر تیار کیا گیا ہے جوپوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سےبڑا ڈوم ہے۔ شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے مغرب میں مدینہ منورہ روڈ پر تیار کردہ اس گنبد کا اندرونی رقبہ 34 ہزار مربع میٹر ہے اور اس کی اونچائی 46 میٹر جب کہ قطر 210 میٹر ہے۔ یہاں پرہونے والی مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کے لیے 5200 گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے۔

توقع ہے کہ اس گنبد کا افتتاح کل بروز بدھ مکہ
معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کریں گے۔ واضح رہے کہ اس گنبد کی چھت تلے ڈیجیٹل منصوبوں کے انعقاد اور دیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

اماراہ مکہ معظمہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والی تمام سرگرمیوں اور تقریبات کو پہلی بار ایک ہفتے کے دوران منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان تقریبات میں حکومتی اداروں کےعلاوہ نجی شعبے بھی بھرپور شرکت کریں گے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں