264

کویت ماہر موسمیات کی ہفتے کے آخر تک موسم گردآلود رہنے کی پیشن گوئی

ہفتے کے آخر تک موسم گردآلود رہنے کی توقع، عوام کو سمندر کا رخ نہ کرنے کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ماہر عیسیٰ رمضان کی پیشنگوئی کے مطابق ملک میں موسم گردآلود رہے گا اور دھول کی لہر ہفتے کے آخر تک جاری رہے گی جبکہ اگلے ہفتے بھی موسم گردآلود رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دھول کی لہر میں کبھی اضافہ اور کبھی کمی واقع ہوتی رہے گی جبکہ دن کے دوران دھول اور گرد سے حد نظر دھندلی رہے گا۔ رمضان نے روزنامہ القبس کو اپنے بیان میں بتایا کہ دھول مٹی ہمیشہ درجہ حرارت کی شدت کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے جس سے

شمال مغربی ہواؤں کی سرگرمی کی نشاندہی ہوتی ہے جسے “بارح الثریا یا بارح السرایات” کہتے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے ہفتے کے آخر میں عوام کو تفریح کی غرض سے سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا جسکا سبب فعال ہوائیں اور تیز لہریں ہیں جو خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ ماہر موسمیات عیسیٰ رمضان واضح کیا کہ 21 جون کا دن سال کا سب سے طویل دن ہوگا اور رات چھوٹی ہوگی۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس دن گرمی بہت شدید ہوگی اور سورج زمین کے عمودی طور پر کھڑا ہوگا جہاں اس کے زمین پر زوال کا زاویہ 84 ڈگری ہوگا۔

عیسیٰ رمضان نے زور دیا کہ عوام پانی کا ذیادہ سے ذیادہ استعمال کرے اور سیفٹی کے لئے دن کے وقت دھوپ میں کھڑے ہونے پر “چھتریوں” کا استعمال کریں اور صرف تھوڑے ہی وقت کے لئے دھوپ میں نکلیں۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں