411

کویت: یکم اگست سے پٹرول اسٹیشنوں پر 200 فلس کی اضافی رقم عائد کر دی گئی

 یکم اگست سے پٹرول اسٹیشنوں پر ایندھن بھرنے کے علاوہ جامع سروس لینے کے عوض 200 فلس اضافی ادا کرنے پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی پہلی فیول کمپنی “أولی” کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبدالحسین السلطان نے بیان دیا ہے کہ کمپنی اپنے اسٹیشنوں پر 200 فلس کی اضافی فیس وصول کرے گی۔ روزنامہ الرای کو ایک بیان میں کمپنی کے عہدیداروں نے واضح کیا کہ ” جامع سروسز جو کمپنی اپنے اسٹیشنوں پر فراہم کرے گی اس کے بدلے میں یکم اگست سے ان خدمات کی فیس وصول کی جائے گی”۔کمپنی کا فیصلہ اپنی سروسز کو ترقی دینے کی خواہش کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبروں میں اتفاق رائے سے فیس کی منظوری دے دی گئی ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے

یہ تجویز کیا گیا ہے کہ اس سروس کی مناسب مارکیٹنگ کی جائے گی جبکہ اگلے یکم اگست سے اس کا اطلاق شروع ہوگا۔ کویت کی پہلی ایندھن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبد الحسین السلطان نے مزید بتایا کہ کمپنی کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے اسٹیشنوں پر یکم اگست سے جو جامع سروس فراہم کرے گی اس کے بدلے وصول کی جانے والی رقم لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہو گی۔ سروس کا انتخاب صارفین اپنی مرضی سے کر سکیں گے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں