253

وزارت صحت نے اپنے غیرملکی ملازمین کو کویت واپس لانے کی سفارش کر دی

وزارت صحت نے بیرون ملک پھنسے اپنے ملازمین کی واپسی کے لئے وزراء کونسل سے مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے غیر کویتی طبی عملے ، نرسنگ عملہ ، ٹیکنیشنز اور انتظامیہ اور ان کے اہل خانہ کو وطن واپس آنے اور ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے متعلق وزراء کی کونسل سے مطالبہ کیا ہے۔ مطالبے کے مطابق وزارت صحت کو موجودہ صورتحال میں اپنے کلیدی ملازمین کی اشد ضرورت ہے۔ وزارت کے سیکرٹری برائے داخلہ ڈاکٹر مصطفیٰ رضا کے وزراء کی کونسل کو لکھے گئے خط کے مطابق وزارت کو صحت سے متعلق بہتر خدمات کی فراہمی اور اپنی صحت کی تمام سہولیات کو بروئے کار لانے کے لئے تربیت یافتہ اور

تجربے کار ملازمین کی ضرورت ہے جو موجودہ صورتحال میں اپنی خدمت فراہم کرسکیں۔ وزارت صحت کے ملک سے باہر تربیت یافتہ کارکنان آمد کے بعد حفاظتی ویکسی نیشن کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کو یقینی بنائیں گے۔ کویت پہنچنے کے بعد اس زمرے میں کرونا وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے قومی طبی عملے کی کوششوں کے لئے ان کی امدادی خدمات اور مدد کی فوری ضرورت ہوگی لہٰذا غیر کویتی طبی عملے کے وطن واپسی نہایت ضروری ہے۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں