669

کویت نے تارکین وطن کے لئے ہیلتھ انشورنس قانون میں ترمیم کردی

کویت میں تارکینِ وطن کے لئے ہیلتھ انشورنس قانون میں ترمیم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریاست کویت میں موجود اور کویت سے باہر پھنسے تارکینِ وطن کے لئے صحت کے بیمہ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ میجر جنرل انور عبد اللطیف البرجس اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے رہائشی امور نے بتایا کہ آرٹیکل (18، 20 اور 22) کے طریقہ کار کے تحت آنے والے تارکینِ وطن کے لئے ہیلتھ انشورنس میں ترمیم کی گئی ہے۔ کویت میں موجود رہائشیوں اور کویت سے باہر پھنسے ہوئے رہائشیوں کے لئے صحت انشورنس کی مدت مختلف ہوگی۔ یہ ترمیم وزارت صحت کے ضوابط کے مطابق سسٹمز اور ہیلتھ انشورنس ڈیپارٹمنٹ میں کی جائے گی۔ آرٹیکل 18 کے مطابق

کویت میں موجود افراد کو 2 سال کی صحت کی انشورنس کی سہولت دی جائے گی جبکہ کویت سے باہر والوں کو 1 سال کی مہلت دی جائے گی۔ کویت کے اندر آرٹیکل 20 کی توثیق میں 3 سال کی صحت کی انشورنس کی سہولت دی جائے گی جبکہ کویت سے باہر والوں کو 1 سال کی مہلت دی جائے گی۔ آرٹیکل 22 پر تارکینِ وطن کو 2 سال کی صحت انشورنس دی جائے گی جبکہ کویت سے باہر والوں کو 1 سال کی مہلت دی جائے گی۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں