221

مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی  کی انتخابی مہم چلائی تھی جس میں کئی مرکزی رہنما بھی شریک تھے۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں