110

نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول تاحکم ثانی بند رکھنےکا اعلان

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث تمام اسکول تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے پیش نظر اسکولوں کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے۔

نئی دہلی کے محکمہ تعلیم کے مطابق دارالحکومت میں اسکول اگلے احکامات تک بند رہیں گے، یہ اقدام محکمہ ماحولیات کی ہدایت کے پیش نظر کیا گیا ہے جب کہ آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خیال رہےکہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے 13نومبر کو ایک ہفتے کے لیے اسکول بند کرنے کا اعلان کیا تھا،جس کی مدت آج ختم ہوگئی ۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں فضائی آلودگی بڑھنے سے بچوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث بچوں میں دمے سمیت سانس کی دائمی بیماریاں بڑھ گئی ہیں۔

ذرائع: جیو نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں