144

دہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ دہشت گردی سیل سے منسلک متعدد افراد پکڑے گئے

گرفتارمشتبہ افراد سکیورٹی اور سول اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔ سرکاری نیوز ایجنسی

 خلیجی ملک بحرین میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گردی سیل سے منسلک متعدد افراد پکڑے گئے ۔ بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی بی این اے کے مطابق بحرین میں حکام نے ایک دہشت گردی سیل سے وابستہ متعدد ارکان کو گرفتار کیا ہے ، گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد سکیورٹی اور سول اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔اس حوالے سے بحرین کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر قومی انٹیلی جنس ایجنسی ، سی آئی ڈی کے تعاون سے ایک فعال سیکورٹی آپریشن کیا گیا ، اس دوران سکیورٹی اور سول امن کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ، ان کے قبضے سے ہتھیاراور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے ، یہ ہتھیار بیرون ملک سے بحرین پہنچائے گئے جب کہ گرفتار کیے گئے مشتبہ دہشت گرد عناصر بھی اسی ملک میں موجود دہشت گرد گروپوں سے رابطے میں تھے۔

ذرائع: اردو پوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں