103

دبئی دنیا کے 100 بہترین سیاحتی شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

متحدہ عرب امارات کے اہم شہر نے 2021ء کے دوران دنیا کے 10 بہترین شہروں میں شمولیت کا اعزاز بھی حاصل کر لیا

دبئی دنیا کے 100 بہترین سیاحتی شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا ، متحدہ عرب امارات کے اہم شہر نے 2021ء کے دوران دنیا کے 10 بہترین شہروں میں شمولیت کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ برطانیہ کے یورو مانیٹر انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق 2020ء اور 2021ء کے دوران دبئی نے سیاحت کے شعبے میں دنیا بھرمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، دبئی نے کورونا وبا سے نمٹنے میں بہترین کردار ادا کیا ، جس کی وجہ سے یو اے ای کی ریاست میں ریٹیل اورغذائی اشیاء فراہم کرنے والے ادارے انتہائی کم وقت میں ایک بار پھر بحال ہوگئے ، اس کی بدولت دبئی نے معاشی اور تجارتی کارکردگی کے حوالے سے پوری دنیا میں آٹھویں، ورکرز اور آپریشنل سٹینڈرڈز کے حوالے سے دنیا میں دوسری اور آبادیاتی حوالے سے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔بتایا گیا ہے کہ دبئی حکومت نے ناصرف پرائیویٹ سیکٹر کو معاشی مسائل سے تحفظ فراہم کیا ، اس کے علاوہ دبئی حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے بھی زبردست انتظامات کیے ، یہی وجہ ہے کہ دبئی کو دنیا بھر کے کامیاب ترین شہروں میں نمایاں مقام حاصل ہوگیا اور دبئی نے 2021ء کے دوران دنیا کے 10 بہترین شہروں میں شمولیت کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ، یہ ترقی پذیر ریاستوں میں واحد شہر ہے جس نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے یہاں صحت و سلامتی کا اعلیٰ ترین معیار ہے۔ایک اور سروے میں دبئی کو غیرملکیوں کے رہنے کیلئے دنیا کا تیسرا بہترین شہر قرار دے دیا گیا ، اس سروے میں کوالالمپور اور ملاگا غیر ملکیوں کے لیے بہترین شہروں کی لسٹ میں سرفہرست ہیں ، 94 فیصد لوگ عربی بولے بغیر دبئی میں رہنا آسان سمجھتے ہیں‘ 81 فیصد نے مقامی لوگوں کو غیر ملکی باشندوں کے ساتھ دوستانہ قرار دیا ‘ 86 فیصد غیرملکیوں کو دبئی میں رہائش تلاش کرنا آسان لگتا ہے ۔انٹر نیشنز کی طرف سے ایک سروے کیا گیا جس میں 2021ء میں رہنے والوں کے لیے بہترین اور بدترین شہروں کا جائزہ لیا گیا ، جس میں سے دبئی آباد ہونے میں سادگی کی وجہ سے غیر ملکیوں کے لیے بہترین شہروں میں نمبر 3 ہے کیوں کہ دبئی غیر ملکیوں کے لیے آباد ہونا آسان بناتا ہے ، جب وہ پہلی بار دبئی جاتے ہیں تو زیادہ تر لوگوں کے تجربے کی بنیاد پر ہر کسی کو دوسرے ممالک کے مقابلے میں آباد ہونا نسبتاً آسان لگتا ہے۔

ذرائع: اردوپوائنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں