1,192

کویت میں کوئی بھی بھوکا نہیں سوتا

 کویت میں ریستوران اور بیکریوں کے ایک گروپ نے انسانی ہمدردی کے طور پر اعلان کیا کہ وہ سینڈوچ اور روٹی مفت فراہم کریں گے۔ جو لوگ مالی طور پر کمزور ہیں وہ ان ریستورانوں اور بیکریوں سے مفت کھانا اور روٹی حاصل کر سکتے ہیں۔

چالیس کی دہائی میں ابو احمد، جو ان میں سے ایک ریستوران کے لیے کام کرتے ہیں نے کہا کہ “ہماری خوشی ان لوگوں کی خدمت میں مضمر ہے جو ادائیگی نہیں کر سکتے۔ ہم مفت سینڈوچ پیش کرتے ہیں اور بدلے میں ہمیں نیکی سے نوازا جاتا ہے۔ کویت کے مختلف حصوں حولی، فروانیہ، خیطان اور دیگر علاقوں میں مفت کھانا پیش کیا جاتا ہے۔

ابو احمد کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ کھانا خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ ریسٹورنٹ میں آکر جو چاہیں مانگ سکتے ہیں۔ ہم ان کی درخواست کا اس طرح خیال رکھتے ہیں جیسے کہ وہ کوئی تقم ادا کرنے والا گاہک ہو۔ ہم جلدی سے ان کا آرڈر تیار کر کے انہیں دے دیتے ہیں۔ کویت میں کوئی بھی بھوکا نہیں سوتا ہے اور یہ ریستوران ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جو صدقہ کے طور پر ضرورت مند ہیں۔

ذرائع: کویت اردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں